پرائمری کلاسز کا آغاز کل سے ہوگا یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اہم اجلاس آج ہوگا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، معاون خصوصی ہیلتھ شریک ہوں گے ، اجلاس میں صوبائی حکومتوں کے نمائندے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کرینگے۔
ذرائع کے مطابق وزارت صحت کے حکام کورونا کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔
تعلیمی اداروں میں رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز کا بھی جائزہ بھی لیا جائے گا۔
صوبائی حکام بھی اپنے اعدادوشمار سے اجلاس کو آگاہ کریں گے۔
این سی او سی تیسرے مرحلے سے متعلق مشاورت کے بعد فیصلہ کرے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل دو مراحل میں تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت دی جا چکی ہے۔
کراچی میں نجی وسرکاری اسکولز میں مرحلہ وار سخت کرونا وائرس کی حفاظتی ہدایات کے ساتھ تدریسی عمل جاری ہے ، ماسک گلوز سینیٹائزرڈ کے استعمال کے ساتھ سماجی دوری کو ممکن بنایا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
