
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم کہاں اِن شہداء کا احسان اتار سکتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 6 ستمبر سے متعلق اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ میں نے آج جہلم میں شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی ،جہلم کے ایک شہید زاہد کا ایک سال چار ماہ کا بچہ ہے، ماؤں کا دکھ، محبوب کا وچھوڑا، والد اور بھائیوں کی کسک یہ دکھ لفظوں میں کہاں سموتے ہیں۔
چھ ستمبر کو جہلم میں شہداء کی فاتحہ خوانی کی، ایک سال چار ماہ کا بچہ ہے شہید زاھد کا، ہم کہاں ان شہداء کا احسان اتارسکتے ہیں، ماؤں کا دکھ محبوب کا وچھوڑا والد اور بھائیوں کی کسک ، دوستوں کا ساتھ اور اولاد کی یتیمی یہ دکھ لفظوں میں کہاں سموتے ہیں، #6thSeptemberDefenceDay https://t.co/l3fh8DO2U4
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 6, 2020
انہوں نے مزید کہا ہے کہ دوستوں کا ساتھ اور اولاد کی یتیمی، یہ دکھ لفظوں میں کہاں سموتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News