
انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی ) پنجاب شعیب دستگیر کا تبادلہ کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کو تبدیل کردیا گیا جبکہ سی سی پی او لاہور کو کام جاری رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب کو تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور حکومت کی طرف سے فیصلہ کیا گیا ہے ۔نئے ناموں میں انعام غنی، محسن بٹ، عارف نواز ،کلیم امام اور اے ڈی خواجہ شامل ہیں۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت پنجاب میں دو سال میں پانچ آئی جیز تبدیل کرچکی ہے۔
تحریک انصاف کی حکومت میں سید کلیم امام، محمد طاہر،امجد جاوید سلیمی اور عارف نواز ، بطور آئی جی پنجاب کام کر چکے ہیں۔ شعیب دستگیر پانچویں آئی پنجاب کے طور پر کام کر رہے تھے۔
امجد جاوید سلیمی چھ ماہ،عارف نواز سات ماہ ،طاہر خان ایک ماہ اور کلیم امام تین ماہ آئی جی پنجاب رہے۔
اس سے قبل آئی جی آفس میں پی ایس پی افسران کا اجلاس ہوا جس میں سی سی پی او لاہور کو اجلاس میں شامل نہیں ہونے دیا گیاتھا ۔
اجلاس میں شریک افسران نے سی سی پی او لاہور کے خلاف مس کنڈکٹ پر کاروائی کرنے کی سفارش کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News