وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعطم عمران خان آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے، جس میں وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو ایک بار پھربھرپور طریقے سے اجاگر کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے خطاب میں عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف پاکستان کی مؤثر حکمت عملی پر بھی روشنی ڈالیں گے ، اس کے علاوہ غریب ممالک پر قرضوں سے متعلق بھی اظہار خیال کریں گے۔
واضح رہےکہ دوسری جانب عمران خان کا خطاب عربی اور ترک زبان میں بھی جاری ہوگا ،اس سلسلے میں ٹوئٹر اکائونٹ بھی بنادیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
