مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ آج کا دن، عظیم ماؤں اور ان کے بہادر بیٹوں کے نام ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سا بق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے یوم دفاع کے موقع پر آج کے دن کو شہداء اور اُن کی عظیم ماؤں کے نام کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بہادر بیٹوں نے وطن کی مٹی کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
مریم نواز نے کہا ہے کہ شہیدوں نے اس وطن پر آنچ نہ آنے دی، آپ زندہ ہو اور زندہ رہو گے ہم سب کا آپ کو سلام۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
