لوڈ شیڈنگ
کے الیکٹرک نے گیس کی کمی کو جواز بنا کرکراچی میں ایک مرتبہ پھر بدترین لوڈشیڈنگ شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے بیشتر علاقوں میں وقفے وقفے سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
نارتھ کراچی مسلم ٹاؤن میں بجلی کی فراہمی کئی گھنٹوں سے معطل ہے جبکہ نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، بفرزون، بلدیہ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن میں بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔
لیاقت آباد، گلبہار، ملیر اور لانڈھی میں بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ کئی گھنٹے سے جاری ہے۔
مضافاتی علاقوں میں 12 گھنٹے کے لئے بجلی بند کی جارہی ہے جبکہ مستشنی علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
کیبل فالٹ فنی خرابی کے نام پر بھی بجلی بند کی جارہی ہے، شہر کا بڑا حصہ رات بھر متاثر رہا۔
دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں معمول کے مطابق بجلی کی فراہمی جاری ہے تاہم کچھ علاقوں میں مرمتی کام ہونے کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
