
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتال اب رول ماڈل بنیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے لیڈی ریڈنگ اسپتال (ایل آر ایچ )پشاور میں نئے میڈیکل اور الائیڈ بلاک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسپتالوں کی بہتری کےلیےاصلاحات پرکام جاری ہے۔
عمران خان نے نئے بلاک کی تعمیر پر انتظامیہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ایل آر ایچ میں صفائی اور معیار کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں سرکاری اسپتالوں کا معیار بہت اچھا تھا،60 کی دہائی سے قبل سربراہان بیرون ملک علاج نہیں کرواتے تھے۔60 کی دہائی میں پاکستان میں نجی اسپتال بننے شروع ہوئے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ امیدہےسرکاری اسپتال اب رول ماڈل بنیں گے۔ ہیلتھ کارڈسےغریبوں کوبھی صحت کی بہترین سہولیات میسرہوں گی۔ غریب طبقےکی زندگی بہتربنانےکےلیےکام کررہےہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ 70 کی دہائی کےبعدملک میں بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ،70 کی دہائی میں تمام ادارےبہترین پرفارم کررہےتھے۔
انہوں نے کہا کہ ہرادارےمیں میرٹ لائیں گے ،میرٹ کےبغیرکوئی سسٹم نہیں چل سکتا ۔محنت کرنےوالوں کو الاوَنسز ملنے چاہئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News