
گلگت بلتستان میں دو نئے نیشنل پارکس بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل پارکس کے منصوبوں سے متعلق وزیر اعظم نے گلگت بلتستان کا رخ کرلیا جہاں معاون خصوصی ملک امین اسلم نے ان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کے قومی منصوبوں پر مشاورت کی گئی اور گلگت بلتستان میں دو نئے نیشنل پارکس بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیر اعظم نے گلگت بلتستان میں نیشنل پارکس کا افتتاح خود کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نیشنل پارکس بنانے کی جامع رپورٹ مانگ لی۔
ملک امین اسلم نے وزیر اعظم کووزارت موسمیاتی تبدیلی کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کردی۔ پانچ منصوبوں میں اہداف کے حصول کی کارکردگی کی رپورٹ بھی وزیر اعظم کو پیش کی گئی۔
ملک امین اسلم نے وزیر اعظم کو ماحولیات کے عالمی سطح کے بان چیلنج پر بھی بریفنگ دی۔
منصوبے کے تحت پاکستان کا 10 لاکھ ہیکٹر رقبہ جنگلات کے لیے مختص کیا جائے گا ۔خیبر پختونخوا میں بھی تین لاکھ ہیکٹر علاقہ جنگلات کے لیے مختص کیا گیاتھا۔اب پورے ملک میں جنگلات کا علاقہ عالمی اصولوں کے تحت مختص کیا جائے گا۔
وزیر اعظم نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کوبان چیلنج معاہدہ کرنے کی منظوری دیدی۔
وزیر اعظم کی جانب سے وزارت موسمیاتی تبدیلی کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا گیا کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کو کلین گرین بنانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News