Advertisement
Advertisement
Advertisement

سرحدوں پر فینسنگ سے اسمگلنگ کی روک تھام میں خاطر خواہ مدد ملے گی، وزیر اعظم

Now Reading:

سرحدوں پر فینسنگ سے اسمگلنگ کی روک تھام میں خاطر خواہ مدد ملے گی، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سرحدوں پر فینسنگ کے بعد آمد و رفت اور تجارت کو منظم کرنے اور اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے خاطر خواہ مدد ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی  اجلاس ہوا ۔

اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ  اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد  شریک ہوئے۔

اس کے علاوہ  وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، عاصم سلیم باجوہ و دیگر سینئر سول اور ملٹری افسران  بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں پاک افغان اور پاک ایران سرحدی علاقوں میں بارڈر مارکیٹس کے قیام کا جائزہ لیا گیا۔

Advertisement

اجلاس میں پاک افغان اور پاک ایران سرحدوں پر  بسنے والی مقامی آبادی کو کاروبار کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے مجوزہ بارڈر مارکیٹوں کے قیام  کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ  پاک افغان بارڈر پر بارہ جبکہ پاک ایران سرحد پر چھ بارڈر مارکیٹوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

وزیر اعظم نے پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر صوبہ بلوچستان میں دو اور صوبہ خیبرپختونخواہ میں ایک بارڈر مارکیٹ کے قیام کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ  بارڈر مارکیٹ کو فروری تک مکمل کرکے فعال کر دیا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بارڈر مارکیٹوں کے قیام سے سرحدی علاقوں پر مقیم آبادی خصوصاً نوجوانوں کو کاروبار اور تجارت کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔

اجلاس میں سرحدوں کے ذریعے ہونے والی اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے مزید موثر اقدامات اٹھانے کا  بھی فیصلہ کیا گیا۔

Advertisement

وزیر اعظم کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ  سرحدوں پر فینسنگ کے بعد آمد و رفت اور تجارت کو منظم کرنے اور سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے خاطر خواہ مدد ملے گی۔

عمران خان نے ہدایت کی کہ منظور شدہ راہداریوں اور بارڈر مارکیٹوں میں متعلقہ اسٹاف کی تعیناتی کا کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
رامسوامی میں ڈمپر گردی؛ موٹرسائیکل سوار جاں بحق، گورنر سندھ کا نوٹس
ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج، پی آئی اے کا آپریشن بحالی کی طرف گامزن
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر