
کراچی میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں بارشیں برسانے والا سسٹم تاحال موجود ہے لیکن کراچی میں بارشیں برسنے کے امکانات انتہائی کم ہیں تاہم کچھ مقامات پر بوندا باندی ہو سکتی ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کا کراچی کے موسم سے متعلق کہنا ہے کہ کراچی مون سون سلسلےکا کافی بڑاحصہ سمندرمیں منتقل ہوگیا ہے۔
شہرقائد میں سمندری ہوائیں بند ہونے سے حبس کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News