
فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا کفایت شعاری کا سفرجاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دو سال میں ایوانِ وزیرِاعلیٰ کے اخراجات میں نمایاں کمی کی گئی ہے، 2017-18 میں سی ایم سیکریٹریٹ کے کل اخراجات 238 ملین تھے، بزدار حکومت یہ اخراجات 37 فیصد کمی کے ساتھ 150.52 ملین پر لے آئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ سی ایم آفس کے سیکیورٹی اخراجات کی مد میں بھی 85 فیصد کمی کی گئی ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ حکومت ملکی خزانے کی امین ہے، ہر صورت بچت کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News