Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کے خلاف چند عناصر کی ففتھ جنریشن وار کا مقابلہ کریں گے، آرمی چیف

Now Reading:

پاکستان کے خلاف چند عناصر کی ففتھ جنریشن وار کا مقابلہ کریں گے، آرمی چیف
ففتھ جنریشن

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف چند عناصر کی ففتھ جنریشن وار کا مقابلہ کریں گے۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹرجنرل میجرجنرل بابر افتخارکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں منعقد کی گئی، جس میں کورونا، ٹڈی دل اور پولیو مہم سے متعلق معاملات بھی زیر غورآئے۔

Advertisement

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کور کمانڈرز کانفرنس میں بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال،لائن آف کنٹرول کی صورتحال جبکہ افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار اور کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

میجرجنرل بابر افتخار نے یہ بھی کہا کہ کانفرنس میں مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف وزریوں پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ فورم نےایل اوسی پربھارت کی جانب سےامن معاہدےکی مسلسل خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابر افتخار نے مزید کہا کہ کانفرنس میں فورم کوخطےکی بدلتی صورتحال اورآپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی جبکہ شرکا کو ٹڈی دل، کورونا، پولیواورسیلاب کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی جس پر شرکا نے تمام معاملات میں مثبت پیشرفت پر اظہار اطمینان کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان مخالف عناصرکی طرف سےہائیبرڈ جنگ جاری ہےجبکہ پاکستان کے خلاف ہائبریڈ وار فیئر کے حوالے سے حکومتی پالیسی کے مطابق اقدامات کیے۔

مزید پڑھیں

آرمی چیف کا ہاکی فیڈریشن کیلئے 5 کروڑروپے امداد کا اعلان

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کا ہاکی فیڈریشن کیلئے 5 کروڑروپے امداد کا...

Advertisement

جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بھی کہا کہ حکومتی پالیسیوں کی روشنی میں ہائبرڈ وار کا مقابلہ کریں گے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطے کی صورتحال کےپیش نظرجنگی تیاریوں کوبڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں جنگی تیاریوں کو بڑھانا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر