
کراچی میں لوڈشیڈنگ کا معاملہ شدت اختیار کر گیا، لوڈشیڈنگ سے متثنیٰ علاقوں میں بھی بجلی معطل ہونے لگی۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں جہاں گرمی اور حبس کا راج ہے وہیں ایسے حالات میں شہر کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا جینا اجیرن کردیا ہے۔
شہر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ دوروز سے 10 گھنٹے سے زائد بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے.
صرف یہی نہیں بلکہ لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی 6 گھنٹے سے زائد بجلی معطل رہی۔
ذرائع کے مطابق نارتھ کراچی، نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد اور بفرزون میں بجلی کئی گھنٹے سے معطل ہے۔
ملیر، لیاقت آباد، ایف بی ایریا، گلستان جوہر اور گلشن اقبال میں بجلی غائب ہے۔
واضح رہےکہ ترجمان کے الیکٹرک نے بجلی فراہمی کی معطلی کو گیس سپلائی میں کمی سے جوڑ دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News