
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کا فیصلہ سندھ کابینہ کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ان خیالات کا اظہار خیر پور میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے ان کے صاحبزادے کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے دعویٰ کیا ہے کہ جلد کراچی کے لوگوں کو خوشخبری ملے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی کو وہ ایڈ منسٹریٹر دیا جائے گا جو عوام کی خدمت کرے گا۔
واجح رہے کہ تین دن قبل صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا تھا کہ کراچی کا ایڈمنسٹریٹر اچھی شہرت کا حامل ہو گا۔
انہوں ںے دعویٰ کیا تھا کہ ایڈ منسٹریٹر کی تعیناتی پر تمام اسٹیک ہولڈر کا اتفاق ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News