
موٹروے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد ناصرف کئی بار پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو چکا ہے بلکہ پولیس کےلئے چھلاوا بھی بن چکا ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق تقریباً اس کے سارے رشتہ دار پولیس کی حراست میں ہیں وہ اب رشتہ داروں کے پاس نہیں جا سکتا تاہم پولیس نے اس کی متوقع آمد والی جگہوں پر سول کپڑوں میں ملازم تعینات کئے ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق عابد مزدورں کی جگہ پر رہائش رکھ لیتا تھا ، وہ مزدور آدمی ہے اس کا کسی بڑے چوہدری سے رابطہ بھی نہیں جس کے ذریعے وہ خود کو پولیس کے حوالہ کر دے۔
واضح رہےکہ ملزم عابد پولیس کوتین بار چکما دے کر فرارہوچکاہے ، پولیس نےملزم عابدکوبلیک لسٹ میں بھی شامل کررکھاہے جبکہ اس کا اور اس کی بیوی کا شناختی کارڈبلاک کرا دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News