وزیر اعظم عمران خان نے عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر جلد حل کیے جانے کی یقین دہانی کرادی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ اپنے حلقوں کے مسائل ، گیس اور بجلی معاملے پر پھٹ پڑے۔ کچھ ارکان نے گیس اور بجلی کے نئے کنکشن نہ لگنے کا شکوہ کیا۔
ارکان پارلیمنٹ نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ حلقوں کے مسائل فوری حل کریں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے ارکان پارلیمنٹ کو یقین دہانی کرائی کہ وہ عوامی مسائل سے آگاہ ہیں اور عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کے اجلاس کی اہمیت کو سمجھیں ،ہم نے پاکستان کے لیے ایف اے ٹی ایف بل کو منظور کرانا ہے۔ تمام ارکان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپنی حاضری یقینی بنائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
