ترجمان وزیراعلیٰ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کے لئے انسانی جان سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے لیکن حکومت کے پاس بھی محدود وسائل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں خستہ حال عمارتوں کے حوالے سے ترجمان وزیر اعلیٰ مرتضیٰ وہاب کی بول نیوز سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اگر 450 بلڈنگز خستہ حال ہیں تو ان میں کوئی 2 سے 4 لوگ تھوڑی ہیں جنہیں کہیں شفٹ کردیں۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ حکومت کے لیے فوری طور پر نقل مقانی کروانا ممکن نہیں ہے کیونکہ حکومت کے پاس بھی محدود وسائل ہیں۔
انہوں نے بول نیوز سے بات کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت اگر کہہ رہی ایک بلنڈنگ رہنے کے لیے مناسب نہیں ہے تو لوگوں کو بھی حکومتی احکامات کو سنجیدگی سے دیکھنا چاہیے کیونکہ لوگ اگر بلڈنگ کو خالی کریں گے تو ہی اسے منہدم کرکے کارروائی کا آغاز کیا جاسکے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح ہم انسانی جان کو بچانے کے ساتھ ساتھ اطراف کی عمارتوں کو بھی بچا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News