Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کا خوف اپوزیشن کو اکٹھا کررہا ہے، وزیرخارجہ

Now Reading:

عمران خان کا خوف اپوزیشن کو اکٹھا کررہا ہے، وزیرخارجہ
اپوزیشن

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کا خوف اپوزیشن کو اکٹھا کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن اے پی سی کے ردعمل میں وفاقی وزرا شبلی فراز، فواد چودھری اور اسد عمر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل کی اے پی سی میں مجھے ناامیدی نظر آئی جبکہ آج اے پی سی کے شامیانے پڑوس ملک میں بجائے جارہے ہیں۔

وزیرخارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ کل کی اے پی سی تضادات کا مجموعہ تھی،انہوں نے سوچا تھا کہ معیشت کبھی بہتر نہیں ہوگی اس لیے ان کو مایوسی ہوئی۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ کورونا چیلنج کے باوجود معیشت بہتر ہورہی ہے، جو لوگ کورونا پر لاک ڈاؤن کا درس دیتے تھے آج جلسوں کی بات کرتے ہیں۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ منطقی انجام کے قریب پہنچنے پر یہ پریشان ہیں، دوسال کے بعد اپوزیشن کو معلوم ہوگیا کہ کسی قسم کی رعایت نہیں ملے گی جبکہ یہ سمجھتے تھے سینیٹ میں حکومت کے پاس تعداد کم ہے اس لیے فیٹف پر یہ ہمارے پاس آئیں گے۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نوازشریف کو واپس لانے کی ہماری ذمے داری ہے لیکن ان کی بھی کوئی اخلاقی ذمے داری ہے۔

وزیرخارجہ نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن نے جنوری میں لانگ مارچ کی کال دی ہے ابھی اس میں بہت وقت ہے لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ ہمیں پاکستان قوم نے ووٹ کے زریعے ہمیں چنا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وقت بتائے گا کہ اپوزیشن نے اے پی سی میں کیا پایا کیا کھویا جبکہ کل فوج، عدلیہ، نیب اور الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کا اتحاد دیرپا نہیں ہے، مقصد پورا ہونے پر یہ اتحاد تتر بتر ہوجائیں گے جبکہ پارلیمانی رہنماؤں کے ساتھ ان کی جو جو گفتگو ہوئی اس میں بہت ہردہ نشینوں کے نام آئیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر