سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی مریم نوازکی اپیل پر آج سماعت ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے کاؤنٹی کورٹ کے ذریعے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل سے متعلق دفتر خارجہ سے رپورٹ طلب کررکھی ہے۔
ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کےخلاف مریم نواز اور نواز شریف کی اپیل پر آج پھرسماعت ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے کہا تھا کہ نوازشریف کی عدالت میں حاضری یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
جسٹس عامرفاروق نے کہا کہ ہم ابھی ضمانت کا معاملہ دیکھ رہے ہیں کہ نواز شریف کی ضمانت ختم ہو چکی تو انہوں نے عدالت میں پیش ہونا ہے۔
وفاقی حکومت نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالا ہے تو انکو بھی انکو واپس لانے کے لئے کوشش کرنی ہو گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
