
ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ انسانی ہمدردی پر نواز شریف کو بیرون ملک جانے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے نواز شریف کے علاج کیلئے مکمل سہولیات دیں، سابق وزیراعظم کے لندن جانے کے بعد ہمارے پاس ان کی کوئی رپورٹ نہیں آئی۔
انھوں نے بتا یا کہ انسانی ہمدردی پر نواز شریف کو بیرون ملک جانے دیا، انہوں نے لندن میں جا کر بھی علاج نہیں کرایا، گھر ہی بیٹھے ہوتے ہیں، نواز شریف کو عدالت نے مفرور قرار دے دیا ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ نواز شریف نے لندن جا کر وعدہ خلافی کی اور حکومت کو اپنی رپورٹس نہیں بھیجیں، وہ بالکل صحت مند ہیں انہیں واپس آنا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News