Advertisement
Advertisement
Advertisement

دو سال میں ہمارے ملک و قوم کا بہت زیادہ نقصان ہوا

Now Reading:

دو سال میں ہمارے ملک و قوم کا بہت زیادہ نقصان ہوا
بلاول

بلاول بھٹو ذرداری کا کہنا ہے کہ دو سال میں ہمارے معاشرے کو بہت زیادہ نقصان ہوا اور ملک میں جرائم بڑھے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کےعوام معاشی مشکلات کا شکار ہیں  اور آج عوام ہماری طرف دیکھ رہی ہے، اس ملک میں اگر جمہوریت نہیں ہو گی تو عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جائے گا۔

انھوں نے شرکا سے خطاب میں کہا کہ معاشرے میں کرائم بڑھتا جا رہا ہے اور منتخب نمائندے نہ ہونے کی وجہ سے عوام کے آواز نہیں سنی جاتی، ہماری کوشش تھی کہ بجٹ سے پہلے اے پی سی کروائیں،اے پی سی سے عوام بیانات اور قرارداد نہیں بلکہ ٹھوس لائحہ عمل چاہتے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ جب ملک میں جمہوریت نہیں ہوتی تو معاشرے کو ہر طرف سے کمزور کیا جاتا ہے، سلیکٹڈ تجربے کے دو سال میں ہمارے معاشرے کو بہت زیادہ نقصان ہوا،ہمیں نئے میثاق جمہوریت کو اپنا منشور بنا کر حکومت کے خلاف نکلنا ہو گا۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ تاریخی بارشوں کے دوران عوام کو لاوارث چھوڑا گیا جبکہ ماضی میں قوم کو اس طرح کی آفات میں لاوارث نہیں چھوڑا گیا۔

Advertisement

چیئرمین پیپلز پارٹی نے اے پی سی کے شرکا سے کہا کہ ہمیں مطالبہ کرنا ہو گا کہ انتخابات میں ایک جیسے مواقع دینا ہوں گے اور ہم سب مل کر عوام کو اس مصیبت اور عذاب سے آزادی دلوا کر رہیں گے، ہمیں اپنے ایوانوں کو آزاد کروانا پڑے گا اور اگر ہم یہ نہ کر سکے تو پھر ہم اپنی عوام کو کیسے یقین دلائیں گے کہ ہم انہیں اس مصیبت سے نجات دلائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر