حزب اختلاف کی اے پی سی سے قبل شہبازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس ہو رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں ن لیگی رہنما خواجہ آصف، سعد رفیق، رانا ثنااللہ، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، پرویز رشید اور مریم اورنگزیب شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز مری سے روانہ ہوگئی ہیں وہ بھی منسٹر انکلیو پہنچیں گی۔
مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس میں نئے میثاق جمہوریت کے ایجنڈے پر غور کیا جا رہا ہےجبکہ ویڈیو لنک کے ذریعے نواز شریف کے خطاب سے متعلق بھی جائزہ لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) آج اسلام آباد میں ہو رہی ہے۔
اے پی سی میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے جبکہ اے پی سی میں آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
