Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاور سیکٹر سے متعلقہ معاملات پر عوام کو باقاعدگی سے آگاہ کیا جائے، وزیراعظم

Now Reading:

پاور سیکٹر سے متعلقہ معاملات پر عوام کو باقاعدگی سے آگاہ کیا جائے، وزیراعظم
معاشی صورتحال

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاور سیکٹر سے متعلقہ معاملات پر حکومت کی جانب سے عوام کو باقاعدگی سے آگاہ کیا جائے کیونکہ توانائی کے شعبے کے حوالے سے اصلاحاتی عمل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاور سیکٹر سے متعلقہ اصلاحات کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس ہوا ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ ماضی میں پاور سیکٹر کے  حوالے سے فیصلوں، بد انتظامی، کرپشن   وغیرہ کا سارا بوجھ عوام کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے تاہم گردشی قرضوں میں کمی سے عوام کو براہ راست فائدہ میسر آئے گا۔

وزیراعظم نے مزید کہا ہے کہ حکومت سبسڈی کے نظام کو شفاف اور منصفانہ بنانے کے حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے اور توانائی کے شعبے میں بھی دی جانے والے سبسڈی کے نظام میں اصلاحات کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے گی۔

اس ضمن میں وزیراعظم نے ہدایات جاری کی ہیں کہ مستحقین اور غربت کا شکار افراد کو شفاف اور منظم طریقے سے معاونت فراہم کی جائے۔

Advertisement

اجلاس کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ توانائی کے شعبے میں پیش رفت  کا ہفتہ وار اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اجلاس میں پاور سیکٹر سےمتعلقہ گردشی قرضوں،  پاور سیکٹر  اصلاحات پر بریفنگ دی گئی ہے جس پر وزیراعظم کی جانب سے آئی پی پیز سے طے پانے والے معاملات کو آگے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔

دوران اجلاس بجلی کی مختلف تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے، کم کارکردگی والے 1794 میگا واٹس کے پاور پلانٹس کو فوری طور پر بند کیا جا رہا ہے جبکہ آئندہ دو سالوں میں مزید 1875 میگا واٹس کے پاور پلانٹس کو بند کر دیا جائے گا اور 1872 میگا واٹس کی نجکاری کا عمل مکمل کر دیا جائے گا۔

اجلاس میں شبلی فراز، اسد عمر، عمر ایوب خان، محمدمیاں سومرو، فروغ نسیم، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، عاصم سلیم باجوہ، ندیم بابر، شہزاد قاسم، ڈاکٹر شہباز گل، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز و دیگر سینیئر افسران شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر