Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت سرمایہ کاروں کو مراعات دینے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعظم

Now Reading:

حکومت سرمایہ کاروں کو مراعات دینے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعظم
وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت سرمایہ کاروں کو مراعات دینے کیلئے پرعزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی برائے ہاؤسنگ، کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ کا اجلاس ہوا جس میں ریورراوی فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ اور بنڈل آئی لینڈ منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں شرکاء کو منصوبوں کے خدو خال اور سرمایہ کاری کے اعتبار سے میسر بہترین مواقع کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر تعمیرات کے شعبے سے وابستہ ملک کے بڑے سرمایہ کاروں نے دونوں منصوبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار جبکہ کاروباری شخصیات نے بنکوں کے حوالے سے سہولیات کی فراہمی پر گورنر سٹیٹ بنک کے متحرک کردار کو سراہا ۔

چیف سیکرٹری پنجاب کی لاہور کے ساتھ ساتھ صوبہ پنجاب کے بڑے شہروں کے ماسٹر پلانز کو ازسر نو مرتب کرنے کے حوالے سے ٹائم لائنز وزیرِ اعظم کو پیش کی جبکہ لاہور میں اربن ریجنریشن کے حوالے سے مختلف منصوبوں اور تعمیرات کے شعبے میں استعمال ہونے والے مٹیرئیل کی فروخت میں اضافے کے رجحان سے بھی وزیرِ اعظم کو آگاہ کیا۔

Advertisement

اجلاس میں وزیرِاعظم نے ریورراوی فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ اور بنڈل آئی لینڈ منصوبوں میں سرمایہ کاروں ، بلڈرز اور کنسٹرکٹرز کی جانب سے گہری دلچسپی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تعمیراتی شعبے  اور خصوصاً ان دو اہم منصوبوں کی راہ میں حائل کسی بھی رکاوٹ کو ترجیحی بنیادوں پر دور کرنے اور سرمایہ کاروں  کو مراعات دینے کے لئے پرعزم ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ریورراوی فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ اور بنڈل آئی لینڈ منصوبے معیشت کے فروغ کے حوالے سے اہم سنگ میل ثابت ہوں گے جبکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ مقامی سرمایہ کاروں کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ان دو میگا پروجیکٹس سے اربوں کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی جبکہ معیشت کے متعدد شعبوں کو فروغ حاصل ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبے میں نوے فیصد پاکستانی مصنوعات استعمال کی جائیں گی جس سے مقامی انڈسٹری کو فروغ ملے گا اور وہ ان مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں گے۔

اجلاس میں شبلی فراز، ملک امین اسلم ، عاصم سلیم باجوہ، ڈاکٹر شہباز گل ، فیصل آفریدی، محمد احسن، شاہد عبداللہ، طارق رفیع، تعمیرات کے شعبے سے وابستہ ملک کی معروف کاروباری شخصیات عقیل کریم ڈھیڈٰی، عارف حبیب، عباس مختار، فواد مختار ، چئیرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی لیفٹنٹ جنرل (ر) انور علی حیدر، گورنر سٹیٹ بنک ، چئیرمین ایف بی آر و دیگر حکام شامل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر