 
                                                                              وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ترجمان عوام کو گمراہ کر رہے ہیں کیونکہ جھوٹ بولنا مسلم لیگ ن کا وطیرہ بنا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کی جانب سے پریس کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ ن لیگ کے قائدین جھوٹ اس اعتماد سے بولتے ہیں کہ انہیں بھی سچ لگنے لگتا ہے۔
شبلی فراز نے کہا ہے کہ ن لیگ کی طرف سے کیمرے لگانے کی بات کی گئی لیکن نوازشریف نے پارلیمنٹ میں بھی کیمروں کے سامنے ڈھٹائی سے جھوٹ بولا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا چیئرمین پی پی پی کا وطیرہ بن گیا ہے لیکن پیپلزپارٹی کو بیان بازی زیب نہیں دیتی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ وفاق سے کراچی کے لوگوں کے لئے جو کچھ ہو سکے گا وہ کیا جائیگا کیونکہ وفاقی حکومت سیاسی تفریق کے بغیر کام کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھ کہ کراچی تجارتی اور معاشی حب ہے اسی لئے وزیراعظم نے کراچی کے لیے مالیاتی پیکج دیا ہے۔
ایف اے ٹی ایف کے متعلق بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن فیٹیف کہ حق میں ووٹ نہیں دیتی تو لگے گا یہ ذاتی مقاصد کو قومی معاملات پر ترجیح دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ فیٹیف کے قانون سے وفاق پریشان نہیں ہے کیونکہ ہم نہ کالے دھندے میں ملوث نہیں تھے اور نہ ہیں، منی لانڈرنگ میں تو ہمیشہ سے اپوزیشن ہی ملوث رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 