فلم ‘نو انٹری’ کے سیکوئل میں سلمان خان ٹرپل رول کرنے کے لیے تیار
سلمان خان اپنی 2005 کی فلم 'نو انٹری' کے سیکوئل میں ٹرپل...
جاپانی سفیر متسوڈا کونینو ری کی وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان سے ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور جاپان کا براہ راست فضائی روابط بڑھنے پر اتفاق ہوا ہے۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے دو طرفہ معاملات زیر بحث آئے جبکہ جاپان اور پاکستان کے درمیان فلائٹس کی تعداد میں اضافے پر اتفاق اور ڈائریکٹ فلائٹ کے لئے اقدامات تیز کرنے اور مشترکہ جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے پر زور دیا گیا۔
وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان اور جاپانی سفیر کی طرف سے مستقبل میں دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات مزید گہرے اورمضبوط بنانے کاعزم کیا گیا ہے۔
ملاقات میں پاکستان میں جاپان کے سفیر متسوڈا کونینو ری نے کراچی میں پی آئی اے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ۔
اس موقع پر وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے کہا کہ ایوی ایشن کے حوالے سے جاپان کی طرف سے ٹیکنیکل اور دیگر سہولتوں کی فراہمی پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
غلام سرور خان نے یہ بھی کہا کہ جاپان اور پاکستان کے آپس میں گہرے اور دوستانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کاساتھ دیا ہے۔
وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے مزید کہا کہ پروازوں کی تعداد میں اضافے سے دونوں طرف کی عوام خصوصا بزنس کمیونٹی کا فائدہ ہو گا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News