
وزیراعظم عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ غریب اور ترقی پذیر ملکوں سے لوٹی گئی رقوم کو فوری طور پر واپس کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر مالیاتی احتساب اورشفافیت سے متعلق اعلی سطح پینل سے خطاب کیا گیا ہے۔
دوران خطاب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وائٹ کالر کرائم کے ذریعے ہر سال ایک کھرب ڈالر کی منتقلی کی جاتی ہے تاہم عالمی برادری رقوم کی غیر قانونی منتقلی کے معاملے پر موثر اقدامات کرے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یو این کو غیر قانونی رقوم منتقلی روکنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے اور اس کے ساتھ ہی غیر منصفانہ سرمایہ کاری معاہدوں کو منصفانہ بنانا ہوگا علاوہ ازیں موثر اقدامات کیے بغیر امیر اور غریب کے درمیان فرق بڑھتا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہر سال ترقی پذیر ممالک سےاربوں ڈالرغیرقانونی طور پر نکل جاتے ہیں اور اس سال ترقی پذیر ممالک کورونا کی وجہ سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News