
وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی کی اہمیت کو بخوبی جانتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نےکراچی کی اہمیت اور ترقی نے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی ڈولپمنٹ پیکج پر تیزی سے کام ہوگا۔
ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ہم کراچی کی اہمیت جانتے ہیں اس لیئے شہر کے انفرااسٹریکچر کی تعمیر کی گئی ہے اور کراچی میں نکاسی آب کے نظام کو ورلڈ بینک کے تعاون سے بہترین بنایا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں ترقی ہونی چاہئے تاکہ عوام کیلئے بہتری ہو اور سندھ حکومت ایسی کسی ترقی کو قبول نہیں کرے گی جو صوبے کے عوام کے مفاد میں نہ ہو۔
اسی لئے بھنڈار جزیرے پر ڈولپمنٹ کیلئے بھی صوبے کی عوام کی بہتری کیلئے ہم تعاون کرینگے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ جو بھی ترقیاتی کام ہوگا اس میں مقامی عوام کے مفادات اور ترقی کو مد نظر رکھا جائے گا کیونکہ ترقی کی راہ کو کہیں بھی روکا نہیں جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News