موٹر سائیکل کے شوقین افراد کیلئے بری خبر
موٹر سائیکل مینوفیکچررکمپنی نے موٹرسائیکلوں کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔ حال...
صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایک لبرل اور سرمایہ کاری دوست پالیسی اپنائی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے فورٹسکیو گروپ کے چیئرمین اینڈریو فورسٹ کی سربراہی میں آسٹریلین وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔
ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو لبرل سرمایہ کاری کے ماحول سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے جبکہ پاکستان معدنی وسائل سے مالا مال ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو معدنیات کے شعبے میں مواقع سے فائدہ اٹھانے کی بھی ضرورت ہے
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ پاکستان میں 80،000 میگاواٹ ہائیڈل بجلی پیدا کرنے کے مواقع موجود ہیں جبکہ پاکستان کی سرمایہ کاری پالیسی غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے سازگار کاروباری ماحول پیدا کرنے کے لئے ایک جامع فریم ورک فراہم کرتی ہے۔
ملاقات میں فورٹسکو میٹلز گروپ لمیٹڈ آسٹریلیا کے چیئرمین مسٹر اینڈریو فورسٹ نے کہا کہ فورٹسکو گروپ پن بجلی اور معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کا خواہشمند ہے۔
واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے فورٹسکو میٹلز گروپ لمیٹڈ آسٹریلیا کے چیئرمین مسٹر اینڈریو فورسٹ کی ملاقات ہوئی تھی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے حکومتی موثر پالیسیوں کے نتیجے میں معاشی بحالی پر بات کی جبکہ اینڈریو فورسٹ نے کورونا سے نمٹنے کے لیے حکومتی حکمت عملی کو سراہا۔
فورٹسکو میٹلز گروپ لمیٹڈ آسٹریلیا کے چیئرمین اینڈریو فورسٹ نے قابل تجدید توانائی اور گرین انڈسٹری میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سرمایہ کاری کے نتیجے میں مقامی برادری کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں فورٹسکی گروپ کی سرمایی کاری میں دلچسپی کو سراہا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News