
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کورنگی کے مختلف سرکاری اور نجی اسکولوں کے اچانک دورے پر پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق سعید غنی کورنگی کے مختلف اسکولز میں اچانک پہنچے اور تعلیمی اداروں میں ایس او پیز کے حوالے سے تفصیلات طلب کیں جبکہ طلبا سے بھی سوال و جواب کیے۔
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کورنگی کے مختلف سرکاری اور نجی اسکولوں کے اچانک دورے پر پہنچ گئے.
صوبائی وزیر نے کورنگی لکھنو سوسائٹی میں قائم ناصرہ اسکول کورنگی کیمپس دورہ کیا.
Advertisementصوبائی وزیر نے اسکول میں داخلہ کے وقت تھرمل گن، سینیٹائزر اور دیگر ایس او پیز کے حوالے سے تفصیلات طلب کی.. pic.twitter.com/rdwSsZaKsV
— Minister Education & Labour Sindh (@MinisterSindh) September 16, 2020
ذرائع کے مطابق وزیرتعلیم سندھ نے گزشتہ روز بھی مختلف اداروں کا دورہ کیا تھا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ نجی اسکولز کی جانب سے اقدامات بہتر ہیں انہیں مستقل رکھا جائے، کوشش کی جائے کہ بغیر ماسک کوئی طالبعلم یا استاد اسکول کے اندر داخل نہ ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News