
پاک بحریہ کےسربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے خون کے آخری قطرے تک دفاع وطن کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن دوارکا ہماری قومی تاریخ کی عظیم فتح ہے۔
تفصیلات کے مطابق 8 ستمبر یوم بحریہ پر پاک بحریہ کےسربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج بحریہ کےشہدا،غازیوں کی قربانیوں وجذبے کو سراہنے کا دن ہے، یہ دن ہمیں اپنے اسلاف کےکارناموں،کامیابیوں کی یاد دلاتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ آپریشن دوارکا ہماری قومی تاریخ کی عظیم فتح ہے، پاک بحریہ کے جہازوں نے بھارتی بندرگاہ پر حملہ کیااور ریڈار اسٹیشن تباہ کرنےکےساتھ دشمن کا غرور بھی خاک میں ملایا ، پاک بحریہ کی واحدآبدوزغازی نے بھارتی نیوی کو بندرگاہوں میں مقید رکھا۔
سربراہ پاک بحریہ کا کہناہے کہ پاک بحریہ خطےمیں مضبوط بحری قوت کےطورپرپہچانی جاتی ہے، پاک بحریہ عالمی پانیوں میں امن واستحکام یقینی بنارہی ہے، سی پیک کے تناظر میں پاک بحریہ اہم کردار نبھانے کیلئے تیار ہے اور ملک و قوم کو میری ٹائم سیکٹر، بلیواکانومی فوائد پہنچانے کیلئے پُرعزم ہیں۔
ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان نیوی سمندری تحقیق میں تعاون کر رہی ہے، ہائیڈروکاربن وسائل کی تلاش میں مددبھی فراہم کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News