Advertisement
Advertisement
Advertisement

موٹروے پولیس عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے، پرویزالٰہی

Now Reading:

موٹروے پولیس عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے، پرویزالٰہی

اسپیکر چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ موٹروے پولیس عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے آل پاکستان پرائیویٹ سیکٹرز یونیورسٹیز ایسوسی ایشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمن اور ڈی آئی جی موٹروے پولیس محبوب اسلم کی ملاقات ہوئی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے نجی شعبے کے کردار کی تعریف کی اور موٹر وے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے محبوب اسلم کو اعزازی شیلڈ دی۔

 ڈی آئی جی موٹروے پولیس محبوب اسلم نے کہا کہ موٹر وے پولیس عوامی آگاہی کیلئے روڈ سیفٹی سیمینار منعقد کرواتی ہے، خواہش ہے کہ اس پروگرام میں ارکان پنجاب اسمبلی کو بھی مدعو کیا جائے۔

 پرویزالٰہی نے کہا کہ پرائیویٹ اور پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کی اجتماعی جدوجہد سے معاشرے کو اعلیٰ تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جا سکتا ہے۔

Advertisement

اسپیکر چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ موٹروے پولیس عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے، ارکان اسمبلی کی آگاہی کیلئے بھی جلد روڈ سیفٹی سیمینار منعقد کروائے جائیں گے۔

واضح رہے گزچؤشتہ روز قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی اصغر زیدی کی ملاقات ہوئی تھی۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا تھا کہ تعلیمی سرگرمیاں کورونا کی وجہ سے کافی عرصہ سے بند ہیں، اب حکومت 15 ستمبر کو تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کے بارے میں لائحہ عمل مرتب کر رہی ہے۔

قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا تھا کہ طلبہ و طالبات ملک کا مستقبل ہیں لہٰذا کسی قسم کا کوئی رسک نہ لیا جائے جبکہ تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر سختی سے عمل کروایا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چینی کی مسابقتی قیمتوں کے معاملے میں شوگر ملز کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف
علیمہ خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست خارج، وارنٹ گرفتاری جاری
پاکستان میں امن و استحکام کیلئے غیر قانونی افغان مہاجرین کی واپسی ناگزیر
ملکی ہوائی اڈوں پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں خطرناک اضافہ، رواں سال 176 برڈ ہٹس رپورٹ
سیلاب کے باعث معاشی ترقی میں کمی اور مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے، عالمی بینک
پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان اختلافات شدید، وزیراعظم نے سینئر رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر