
وفاقی وزیر توا نائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہمارے توانائی کے شعبے کی مشینری زائد المیعاد ہوچکی ہے اس لئے ہمیں بدلتی ہوئی ٹیکنالوجی کواپنانا ہوگا کیونکہ حکومت کاکام رکاوٹیں کھڑی کرنا نہیں سہولتیں فراہم کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر توا نائی عمر ایوب کا متبادل توانائی کے حوالے سے تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ وزیراعظم کی خواہش ہے کہ ملک میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری آئے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں اس سسٹم میں تبدیلیاں لانی ہیں، اس ضمن میں نجی شعبہ ہمیں تجاویز دیں کہ پاورسیکٹر کو کیسے فروغ دینا ہے کیونکہ یہنجی شعبے کی ذمہ داری ہے کہ ریگولیشنز کے حوالے سے تجاویز دے۔
وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا حکم ہے کہ پاورمارکیٹ کو وسعت دینی ہے، اس ضمن میں موجودہ حکومت نے 2046 تک کا پاور پلان بنا رہی ہے اور اس عرصے میں 60 فیصد متبادل ذرائع سے حاصل کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News