وزیراعظم عمران خان کی جانب سے افغان امن عمل میں افغان صدر کو پاکستان کی مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا افغان صدر اشرف غنی سےٹیلیونک رابطہ ہوا ہے جس میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان افغان فریقین کے امن و استحکام اور خوشحالی کیلئے فیصلوں کی بھرپورحمایت کریگا۔
اس ضمن میں اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق ٹیلیفونک رابطہ میں افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے جبکہ باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق رابطے کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان افغان امن عمل کی حمایت جاری رکھے گا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انٹرا افغان ڈائیلاگ کے آغاز کے حوالے سے کئے گئے اقدامات لائق تحسین ہیں کیونکہ افغان امن عمل سے طالبان امن معاہدہ اور انٹرا افغان ڈائیلاگ کی راہ ہموار ہوئی ہیں۔
وزیر اعظم نے تشدد میں کمی کے لئے تمام فریقین کو سیز فائر کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام افغان اسٹیک ہولڈرز کو اس تاریخی موقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے اور فریقین کو افغانستان میں امن اور سیاسی معاہدے کے حصول کے لئے مل کر کام کرنا چاہیے۔
وزیر اعظم نے صدر اشرف غنی کی جانب سے دورہ افغانستان کی توسیع کی دعوت پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ جلد افغانستان کا دورہ کرونگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
