Advertisement
Advertisement
Advertisement

گندم کی قیمتوں کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیرِاعظم

Now Reading:

گندم کی قیمتوں کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیرِاعظم
وزیراعظم

وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گندم کی وافر دستیابی کے ساتھ ساتھ مناسب قیمتوں کو یقینی بنانا بھی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت گندم اور چینی کی دستیابی اور قیمتوں کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں نجی شعبے کی جانب سے اب تک درآمد کی جا نے والی گندم کی مقدار اور آئندہ چند دنوں میں ملک میں پہنچنے والی گندم کی صورتحال پر وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وزیراعظم کو گندم کی دستیابی کی صورتحال، صوبہ پنجاب کی جانب سے یومیہ ریلیز پر بریفنگ دی گئی جبکہ گندم اور آٹے کی قیمت کی صورتحال ،مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کے حوالے سے گندم اور چینی کی درآمد کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔

 محمد حماد اظہر نے بھی چینی کی موجودہ قیمتوں اور درآمد کے حوالے سے صورتحال پر بھی وزیرِاعظم کو بریفنگ دی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گندم کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی  بنانے کے لئے نجی شعبے کے ساتھ ساتھ ٹی سی پی کی جانب سے بھی گندم درآمد کی جائے گی۔

Advertisement

وزیراعظم نے ملک میں گندم کی  دستیابی کی موجودہ تسلی بخش صورتحال اور صوبہ پنجاب کی جانب سے باقاعدگی سے گندم کی ریلیز پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیرِاعظم عمران خان نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بنیادی خوراک کے ضمن میں کسی قسم کا دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے، مستقبل کی ضروریات کے حوالے سے بروقت پیشگی انتظامات کو یقینی بنایا جائے جبکہ گندم کی وافر دستیابی کے ساتھ ساتھ مناسب قیمتوں کو یقینی بنانا بھی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اجلاس میں محمد حماد اظہر، سینیٹر شبلی فراز، سید فخر امام، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ ، مرزا شہزاد اکبر، ڈاکٹر شہباز گل، گورنر سٹیٹ بنک بھی شریک ہوئے جبکہ وزیرِ خوراک پنجاب عبدالعلیم خان، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز جبکہ چیف سیکرٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر