Advertisement
Advertisement
Advertisement

چینی سفیر یاوجنگ کی وزیراعظم سے الوداعی ملاقات

Now Reading:

چینی سفیر یاوجنگ کی وزیراعظم سے الوداعی ملاقات

چینی سفیر یاوجنگ کی وزیراعظم عمران خان سے الوداعی ملاقات ہوئی ہے جس میں وزیراعظم نے پاک چین تعلقات کی بہتری میں چینی سفیر کے کردار کو سراہا ہے۔

اس دوران وزیراعظم نے چینی قیادت کے اپنی عوام کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستانی عوام چینی صدر کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔

انہوں نے واضح کیا ہے کہ سی پیک خطے میں ترقی اور استحکام کے لیے کردار ادا کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ چین کی سماجی و معاشی ترقی میں چینی قیادت کا اہم کردار ہے اس لئے پاکستان میں غربت کے خاتمے اور معاشی ترقی کے لیے بیجنگ سے سیکھا جاسکتا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چینی سفیر کے دور میں سی پیک کا دوسرا فیز یعنی صنعتکاری، ذراعت اور معاشی و سماجی ترقی کا دور شروع ہوچکا ہے۔

Advertisement

چینی سفیر کا وزیراعظم عمران خان سے تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے دونوں ممالک کے تعلقات کی بہتری کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے اس لئے چینی قیادت وزیراعظم عمران خان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

یاؤ جنگ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا وژن پاکستان میں تبدیلی اور غربت کے خاتمے کا وژن ہے۔

اس ضمن میں چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کی ترقی اور مقاصد کے لیے اس کی حمایت جاری رکھے گا

ان کا کہنا تھا کہ کوویڈ 19 کے دوران پاکستان کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کو دنیا نے سراہا اور اس پالیسی کو ممکنہ دوسرے فیز میں اسے ماڈل کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ میری پاکستان سے بہت اچھی یادیں وابستہ ہیں اور خواہش ہے کہ پاکستان چین تعلقات مزید مضبوط ہوں۔

وزیراعظم نے چینی سفیر کی پاک چین تعلقات کے لئے خدمات کو سراہا گیا ہے جطبکہ وزیراعظم کی جانب سے چینی سفیر کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ یاؤ جنگ اکتوبر 2017 سے ستمبر 2020 تک پاکستان میں چین کے سفیر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر