
بارش
لاہور کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے ، تاہم سندھ میں موسم خشک رہے گا۔
خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارشوں کی شدت میں کمی آ گئی ہے اور دریاؤں کی بپھری موجیں ٹھہر گئیں۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا لیکن میرپور خاص، ٹھٹھہ، بدین، مٹھی اور کراچی میں بارش متوقع ہے۔
بلوچستان میں اکثر شہروں میں موسم گرم اور خشک رہے گا لیکن ضلع لسبیلہ میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News