
نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے اہم مشاورتی اجلاس طلب کر لیاہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے کامیاب جوان پروگرام کا دوسرا مرحلہ جاری ہے۔اس ضمن میں وزیراعظم عمران خان نے جائزہ کے لیےاہم مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے۔
اجلاس میں معاون خصوصی عثمان ڈار،مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور گورنر اسٹیٹ بینک شریک ہوں گے۔
اس کے علاوہ کامیاب جوان پروگرام میں شامل 21 بینکوں کے نمائندگان کو بھی اجلاس میں بلا یا گیا ہے۔
اجلاس میں وزیراعظم کو پروگرام میں اب تک کی پیش رفت رپورٹ پیش کی جائے گی۔مشیر خزانہ قرض کی تقسیم کے لیے فنڈز کی فراہمی پر بریفنگ دیں گے۔
عثمان ڈار اب تک شروع ہونے والے کاروبار اور روزگار کی فراہمی پر مشتمل رپورٹ پیش کریں گے۔
عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ پروگرام کے تحت اب تک 3 ہزار نوجوانوں کا ذاتی کاروبار شروع ہو چکا ہے اور کاروباری سرگرمیوں سے 20 ہزار افراد کو براہ راست ملازمتیں ملی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مزید 7 سے 10 ہزار نوجوانوں کو ذاتی کاروبار کے لیے قرض دے رہے ہیں۔دوسرے مرحلے کے تحت 5 ارب روپے کی تقسیم اسی ماہ مکمل کی جائیگی۔
عثمان ڈار نے کہا کہ نومبر تک مزید 50 ہزار افراد کے لیے ملازمت اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے 10 لاکھ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ مزید بینکوں کو شامل کرنے سے منصوبے میں تیزی آئی ہے۔نوجوانوں میں قرض کی تقسیم کا مرحلہ مزید تیزی سے مکمل ہو سکے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News