
عالمی وبا کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظرآج سے ملک بھر میں عوامی مقامات پرماسک پہننا لازمی ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ملک بھر میں ماسک سے متعلق پابندی کا اطلاق آج سے ہوگا ، جس کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ، عوامی اجتماع ، مارکیٹوں ،بس اڈوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر سب کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ رات 10بجے تک کاروبارزندگی بند رکھنے کے احکامات بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملک بھرمیں مارکیٹیں،شاپنگ مالز ،شادی ہالز،ریسٹورنٹس وغیرہ کوہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ رات 10 بجے تک اپنے معاملات بند کردیں۔
تفریحی مقامات اورپبلک پارکوں کوشام 6 بجے تک بند کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔
واضح رہےکہ میڈیکل سٹورز،کلینک اورہسپتال مریضوں کوخدمات فراہم کرتے رہیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News