
وزیر اعظم عمران خان کا قوم سے خطاب موخر ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا توانائی کے معاملے پرآج شیڈول قوم سے خطاب موخر ہوگیا ہے۔
وزیر اعظم کا اب توانائی کے معاملے پر قوم سے خطاب چند روز بعد متوقع ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں گیس کا بحران سنگینی اختیار کرتا جا رہا ہے۔
صوبہ سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب کے الیکٹرک انتظامیہ بھی گیس کی کمی کا کہہ کرشہر کے مختلف علاقوں میں بدترین لوڈشیڈنگ کر رہی ہے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News