 
                                                                              پاک بحریہ اور جاپانی میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کے مابین مشترکہ بحری مشق کا انعقاد کیا گیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحری مشق میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار اور جاپانی جہاز ”اونامی“ شامل ہیں جبکہ مشق کے دوران مختلف بحری آپریشنز کا بھی انعقاد کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ بحری مشق سمندری تحفظ اور علاقائی امن و استحکام کیلٸے پاک بحریہ کے عزم کی عکاسی کرتی ہے، اس مشق کا مقصد دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعلقات اور آپریشنز کو مزید فروغ دینا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 