وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی ملک کا معاشی مرکز ہے اس لیے تعمیرات کے شعبے میں بھی خاص اہمیت کا حامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ, تعمیرات اور ڈیویلپمنٹ کا اجلاس ہوا ہے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ کراچی میں تعمیرات کے شعبے سے روزگار کے مواقع ملیں گے اور کورونا وبا کی وجہ سے معاشی نقصان کے ازالے میں مدد ملے گی۔
وزیراعظم کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ سرمایہ کاروں کے لیے انتظامی کارروائیوں کو سہل بنایا جائے۔
خیال رہے کہ اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے آن لائن فیسوں کی ادائیگی کے لیے ون لنک سے معاہدہ طے پا چکا ہے جس کے بعد پراپرٹی کے دستاویزات کو ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
