Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی برادری دوہرا معیار ختم کرے، وزیر اعظم

Now Reading:

عالمی برادری دوہرا معیار ختم کرے، وزیر اعظم
وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عالمی برادری سے درخواست کی گئی ہے کہ دنیا میں مذاہب کے حوالے سے دوہرا معیار ختم کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے جس میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ دنیا کو اسلامو فوبیا سے باہر نکلنا ہو گا۔

وزیراعظم کا مہنگائی کے حوالے سے کہنا تھا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ اقدامات اٹھائے جائیں کیونکہ جب تک مہنگائی کنٹرول نہیں ہوگی، چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو عوام کی مشکلات کا مکمل احساس ہے، مہنگائی میں کمی میری ترجیح ہے۔

اسکے علاوہ کابینہ اجلاس میں پشاور دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے جبکہ واقعے میں شہید ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی بھی کرائی گئی ہے۔

Advertisement

کابینہ نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں اور تشہیر کسی صورت قبول  نہیں ہیں کیونکہ اظہار آزادی رائے اور گستاخی میں فرق ہے۔

اراکین کابینہ کا کہنا تھا کہ آزاد اظہار رائے کی آڑ میں نفرت پھیلائی جارہی ہے جبکہ گستاخانہ خاکوں سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سینیٹ اجلاس جاری؛ 27ویں آئینی ترمیم پر ووٹنگ کیلئے حکومت کا نمبرز پورے ہونے کا دعوی
ہمارا کسی کے ساتھ کوئی ڈیڈلاک نہیں، عطاء تارڑ
27ویں آئینی ترمیم؛ بلاول بھٹو کی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات طے
پاک فوج کی جانب سے باجوڑ کی سب سے بڑی جامع مسجد کی تعمیر نو اور تزئین مکمل
سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت ناساز؛ کیا آئینی ترمیم کیلئے ووٹ کاسٹ کرسکیں گے؟
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27 ویں آئینی ترمیم متفقہ طور پر منظور کر لی، آج سینیٹ میں پیش ہو گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر