Advertisement
Advertisement
Advertisement

مردم شماری کے معاملے میں سنجیدہ ہیں، کمیٹی تشکیل دے دی ہے، اسد عمر

Now Reading:

مردم شماری کے معاملے میں سنجیدہ ہیں، کمیٹی تشکیل دے دی ہے، اسد عمر
بلوچستان

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمرنے کہا ہے کہ ہم   مردم شماری کے معاملے میں سنجیدہ ہیں اور اس کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

حیدرآباد میں ایم کیو ایم  پاکستان کے زون آفس میں میڈیا سے بات چیت  کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر  کا کہنا تھا کہ  ایم کیو ایم حیدرآباد کے منتخب نمائندوں کا شکریہ کرتا ہوں جنہوں نے مدعو کیا۔

اسد عمر نے کہا کہ حیدرآباد کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے میٹنگز کی ہیں،  چیف سیکریٹری سے بات ہوئی ہے ،یونیورسٹی کا کام جلد از جلد  کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ  اعلیٰ تعلیم  حیدرآباد کے نوجوانوں کا حق ہے،یہ حق حیدرآباد کے نوجوانوں کو دیں گے۔ حیدرآباد کی انڈسٹری کو بھی فروغ  دیں گے۔ سندھ حکومت کی وجہ سے کچھ منصوبوں میں تاخیر ہوررہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ  ایم کیو ایم پاکستان اور پی ٹی آئی کے منشور جڑے ہوئے ہیں۔ ہم کام کرتے ہیں تو سندھ حکومت اعتراضات کرتی ہے  لیکن جو کام سندھ حکومت کو کرنے ہیں وہ نہیں کرتی تو پھر وفاق کو کرنا پڑتے ہیں۔

Advertisement

اسد عمر نے کہا کہ  کراچی  پیکج  کی  طرح   حیدرآباد کے لیے بھی منصوبہ  بنانے جارہے  ہیں جس میں سندھ حکومت سے مل کر کام  کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  وزیراعظم نے کہہ دیا ہے کہ ہم جزائر پر کوئی قبضہ نہیں کررہے ہیں،اس منصوبے سے اگر کوئی فائدہ ہوگا تو وہ صوبے کو ہی ہوگا۔پیپلزپارٹی کی حکومت  نے جولائی 2020 میں جزائر کی زمین کی این او سی خود جاری کی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ   کورونا وائرس ابھی تک ختم نہیں ہوا ہے۔ کووڈ کی منصوبہ بندی پر امریکہ سمیت سارے بڑے ممالک پاکستان کی تعریف کررہے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ    عوام کو احتیاط جاری رکھنے کے لیے گذارش کروگا تاکہ کوئی مشکلات پیش نا آئیں۔

انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے معاملے میں ہم سنجیدہ ہیں،اس کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔اگر مردم شماری سے کراچی کی آبادی بڑھ جاتی ہے تو اس کا فائدہ وفاق کو نہیں سندھ کو ہی ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر