
ڈاکٹر ماہا کی انکے آبائی گاؤں میں قبر کشائی کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس کی رہائشی ڈاکٹر ماہا کی پراسرار موت کا معمہ حل کرنے کیلئے آج میرپورخاص کے گاؤں گروڑ شریف میں قبر کشائی کی گئی۔
ذرائع کے مطابق پولیس سرجن حیدرآباد نے ڈاکٹر ماہا کی قبر کشائی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
پولیس کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ میرپورخاص کی نگرانی میں اے ایم ایس لمس حیدرآباد کی سربراہی میں پانچ رکنی ٹیم قبر کشائی کے بعد ڈاکٹر ماہا کا پوسٹ مارٹم کرے گی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News