Advertisement
Advertisement
Advertisement

کٹھ پتلی حکومتیں جلسہ کی اجازت دینا نہیں چاہتیں، رانا ثناء اللہ

Now Reading:

کٹھ پتلی حکومتیں جلسہ کی اجازت دینا نہیں چاہتیں، رانا ثناء اللہ

پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب کی کٹھ پتلی حکومتیں جلسہ کی اجازت دینا نہیں چاہتیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر رانا ثناء اللہ نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 16 اکتوبر کو پی ڈی ایم کے جلسہ کی اجازت نہیں بھی دی گئی تو جلسہ ہر صورت ہو گا کیونکہ ڈپٹی کمشنر وعدہ کر نے کے باوجود ملاقات کیلئے تشریف نہیں لا ئے ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ سوموار تک جناح اسٹیڈیم میں جلسہ کی اجازت نہ دی گئی تو جی ٹی روڈ پر جلسہ ہو گا اور جی ٹی روڈ پر جلسہ کی صورت میں سکیورٹی خدشات پیدا ہوں گے تاہم سکیورٹی کی وجہ سے کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا تو اسکی براہ راست ذمہ داری عمران نیازی پر ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جلسہ میں رکاوٹیں ڈالنے کیلئے پی ٹی آئی کی حکومت اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے لیکن جلسہ کی راہ میں رکاوٹیں اور گرفتاریاں جلسہ کی کامیابی کی ضمانت ہوں گی۔

رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جلسہ روکنے کیلئے حکومت کے کورونا سے مذاکرات بھی ناکام ہو گئے ہیں اسی لئے پی ٹی آئی کی جانب سے 16 اکتوبر کو ریلی کا اعلان تصادم کی خواہش ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے جلسہ کو روکنے کی کوشش کی گئی تو پورا گوجرانوالہ جلسے کا پنڈال ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر