وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صنعتی شعبے کو درپیش مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل تلاش کیا جائے اور ان کو ہر حوالے سے سہولت فراہم کی جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا ہے جس میں صنعتی عمل کے فروغ خصوصاً چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں کو درپیش مسائل اور ان کے حل کا جائزہ لیا گیا ہے۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی صنعتی عمل کے فروغ سے وابستہ ہے اور موجودہ معاشی حالات اور خصوصاً کورونا کی وجہ سے نقصانات سے صنعتی شعبے اور بالخصوص چھوٹی اور درمیانی صنعت کو بچانا ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت صنعتی عمل کے فروغ خصوصاً چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے اجلاس pic.twitter.com/6yytZh1bkU
Advertisement— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) October 21, 2020
وزیراعظم نے کہا ہے کہ مہنگی بجلی چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے فروغ کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے کیونکہ مہنگی بجلی سے پیداواری لاگت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
انہوں نے ہدایت کی ہے کہ صنعتی عمل کے فروغ اور ملک میں موجوداستعداد کو برؤے کار لانے کے لئے ہر ممکنہ کوشش اور اقدام اٹھائے جائیں اور صنعتی شعبے کو توانائی سے متعلقہ مسائل کے حل کے لئے پیش کی جانے والی تجاویز کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم نے پیش کی جانے والی مختلف تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہان تجاویز پر فوری عمل درآمد کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
