
کراچی، گلشن اقبال مسکن چورنگی کے قریب عمارت میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق دھماکے کا مقدمہ نجی بینک کے آپریشن منیجر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں قتل بالسبب اور نقصان پہنچانے کی دفعات شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز گلشن اقبال کے علاقے مسکن چورنگی کے قریب عمارت میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا تھا ،جس میں 5 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوئےتاہم دھماکے کے باعث عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News