
وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ وزراء مہنگائی کے خاتمے کو ہی اپنا پہلا مشن بنائیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔
اجلاس میں مہنگائی ،کورونا اور اپوزیشن کے جلسوں میں خواتین کے بارے بیانات پر بات چیت کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مہنگائی پر کھل کر بحث کی گئی۔ وزیراعظم اور وزرا ء نے اتفاق کیا کہ ہماری اصل اپوزیشن مہنگائی ہے۔
وزرا ءکی اکثریت نے اشیائے ضروریہ مہنگی ہونے پر تحفظات اور تشویش سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے چینی اور آٹے کی قیمتیں کنٹرول نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے سوال کیا کہ گندم وافر مقدار میں ہے تو آٹے کی قیمتیں کم کیوں نہیں ہو رہیں؟ چینی کا اسٹاک موجود ہونے کی رپورٹس کے باوجود قیمت کم کیوں نہیں ہوئی ؟
وزیراعظم نے وزرا ءکو غفلت برتنے والوں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے خاتمے کو ہی اپنا پہلا مشن بنائیں۔ مہنگائی کے خاتمے کے لیے تمام سرکاری محکمے اپنا ان پٹ دیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے چینی سستی کرنے کا فارمولا دینے کی پیشکش کر تے ہوئے کہا کہ گندم بھی سستی ہو سکتی ہے، متعلقہ حکام میرے ساتھ بیٹھ جائیں۔دیکھتا ہوں کہ گندم اور چینی کیسے سستی نہیں ہوتی۔
گندم کے بیج کی مقدار میں کمی کی اطلاع پر نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم نے ہدایت کی کہ گندم بوائی سے پہلے بیج کسی صورت کم نہیں ہونا چاہیے۔
اپوزیشن کی طرف سے غیر سیاسی خواتین کو ہدف تنقید بنانے کا معاملہ بھی کابینہ میں زیر بحث آیا ۔
کابینہ نے کہا کہ مشرقی تہذیب میں خواتین کے بارے میں شائستگی کو برقرار رکھا جاتا ہے۔
وزیراعظم نے کابینہ اراکین کو سیاسی خواتین کے حوالے سے بھی محتاط انداز اپنانے کی ہدایت کر دی۔
سوات میں تحریک انصاف کا جلسہ کرنے کے فیصلے سے متعلق کابینہ کو آگاہ کر دیا گیا۔
اسد عمر نے کہا کہ جلسہ ضرور کریں لیکن ایس او پیز پر سمجھوتہ نہیں ہو گا، کورونا پھر پھیل رہا ہے، احیتاط کا دامن نہ چھوڑا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News