
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں صنعتی عمل کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور معروف بزنس مین عقیل کریم ڈھیڈی نے ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں صنعتی عمل کی بحالی خصوصاً چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس سے معاشی عمل میں تیزی آئے گی۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ نوجوانوں کے لئے نوکریوں کے مواقع اور دولت کی پیداوار کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔
دوران ملاقات عقیل کریم ڈھیڈی نے صنعتوں کے فروغ کے حوالے سے وزیراعظم کی ذاتی دلچسپی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کاروبار اور صنعتی عمل کے فروغ کے حوالے سے حکومتی کوششوں اور پالیسیوں کے نتیجے میں کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہوا ہے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کی صورتحال اور صوبہ سندھ خصوصاً کراچی میں بارش سے ہونے والے نقصانات کے بعد کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے میں مدد ملی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کاروباری برادری کی سہولت کاری اور چھوٹے اور درمیانے درجے کی سرپرستی سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News